دارالافتاء

جامع مسجد تھانوی میں دارالافتاء کی بنیاد خطیب پاکستان حضرت مولانا احتشام الحق تھانویؒ نے 1949ء میں رکھی تھی جو بحمدللہ آج بھی اپنی بین الاقوامی شہرت، اعتماد و اطمینان اور مقبولیت عامہ کے باعث پاکستان ہی نہیں بلکہ بیرون ملک عامۃ المسلمین کے لیے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

 

جامعہ احتشامیہ کے قیام کے بعد دارالافتاء کے کام میں اور اس کی افادیت میں ماشاء اللہ خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ اس دارالافتاء کے تحت پیش آمدہ جدید مسائل پر بھی مفتیانِ کرام غوروخوض فرماتے ہیں اور عوام کو پیش آنے والے مسائل و مشکلات کا دینی و شرعی حل بھی بتلاتے ہیں۔ دارالافتاء میں ہر سال سینکڑوں کی تعداد میں فتاویٰ صادر کیے جاتے ہیں ۔